22 فروری ، 2014
پشاور…پشاور کے نواحی علاقے ناصر باغ میں دھماکے سے ایک مشتبہ شخص ماراگیا۔ پولیس کے مطابق صبح سویرے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں جمعہ خان خوڑ کے مقام پر دھماکا ہوا، جس سے ایک مشتبہ شخص ماراگیا۔ پولیس حکام کے مطابق معلوم کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص خودکش حملہ آور تھا یا بم نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوا۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔