22 فروری ، 2014
اسلام آباد… کالعدم تحریک طالبان نے اپنے رابطہ کار پروفیسرابراہیم سے رابطہ کرلیا۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان اب بھی کامیاب مذاکرات کے خواہاں ہیں۔طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے جیونیوز کو بتایا کہ طالبان قیادت نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ طالبان اب بھی کامیاب مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی رابطہ کاروں سے رابطہ صرف ٹی وی چینلزپرہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آئین جبکہ طالبان قرآن وسنت کومانتے ہیں۔