پاکستان
22 فروری ، 2014

حکومت اور طالبان خدا اور رسول کے واسطے جنگ بند کر دیں،مولانا سمیع الحق

حکومت اور طالبان خدا اور رسول کے واسطے جنگ بند کر دیں،مولانا سمیع الحق

پشاور…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نیحکومت اور طالبان سے اللہ ، رسول کے نام پر جنگ بندی کی اپیل کر دی ۔ کہتے ہیں کہ طالبان کا حکومت سے جھگڑا آئین ،جمہوریت اور شریعت کی بنیاد پر نہیں بلکہ پاکستان کا سامراجی قوتوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ مولانا سمیع الحق کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت اپنے نہتے شہریوں پر بمباری سے گریز کرے ، اس سے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید تباہی کی طرف جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کسی ایک فریق نے نہیں بلکہ حکومت اور طالبان دونوں کو کرنا ہو گی، مسئلے کا واحد حل غیروں کے مفادات کی جاری جنگ سے علیحدگی ہے۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ حکومت اگر بڑی طاقتوں کی غلامی سے نکل کر موجودہ پالیسیز پر نظرثانی کرے اور عسکریت پسندوں سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرلے تو آج ہی دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :