23 فروری ، 2014
کابل …کابل میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی ہے ، دونوں رہنماوٴں نے اقتصادی تعاون بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کابل میں ہونے والی نویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے گئے ہوئے ہیں، جہاں افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے حامد کرزئی کو افغان تعمیر نو میں پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور افغانستان کو یکساں چیلنجز اور دشمنوں کا سامنا ہے اور اور دونوں کو مل کر ہی ان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے اچھے برادرانہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔