پاکستان
23 فروری ، 2014

الطاف حسین کی جانب سے کوہاٹ بم دھماکے کی مذمت

الطاف حسین کی جانب سے کوہاٹ بم دھماکے کی مذمت

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کوہاٹ پولیس لائن کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے اور واقعہ میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیوایم اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سفاک ودرندہ صفت عناصر جس طرح سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں وہ نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان کہلانے کے مستحق ،ان کے خلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔ الطاف حسین نے صدرمملکت ،وزیر اعظم ،وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فی الفور نوٹس لیں اور واقعے میں ملوث دہشت گروں کو گرفتار کر کے عبر تنا ک سزا ددی جائے۔ الطاف حسین نے واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے آمین۔الطاف حسین نے دھماکہ میں خواتین سمیت متعدد افراد کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

مزید خبریں :