پاکستان
21 جنوری ، 2012

صدارتی استثناء قتل اور سنگین جرائم میں نہیں ہوتا، جسٹس (ر) وجیہہ

 صدارتی استثناء قتل اور سنگین جرائم میں نہیں ہوتا، جسٹس (ر) وجیہہ

لاہور … تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جسٹس وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ صدارتی استثناء کے حوالے سے آرٹیکل 248 ہو یا ویانا کنونشن، یہ استثناء قتل اور سنگین جرائم میں نہیں، صرف ٹریفک خلاف ورزی اور حادثاتی قتل پر حاصل ہوتا ہے، ایوان عدل لاہور میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر)وجیہہ الدین کا کہنا تھاکہ بحالی کے بعد عدلیہ نے اچھا کام کیا مگر آئیڈیل نہیں کیا، تاہم عدلیہ کو نشانہ بنانے کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک کے حالات خراب تر ہو گئے ہیں، اداروں کا کوئی حال نہیں جبکہ سرکاری افسران کے مزے لگے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی ہے ،پارلیمنٹ یا عدلیہ کی نہیں، شرجیل میمن اور بابر اعوان کے کیسز میں بروقت فیصلے ہو جاتے تو وزیر اعظم کو عدالت کے نوٹسز کی ضرورت نہ پڑتی۔

مزید خبریں :