23 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کے فریئر ہال میں سج گیا ہے فوڈ فیسٹیول جو آج بھی جاری رہے گا۔ مزے دار کھانے کھا کھا کر شہریوں کا پیٹ تو بھر گیا مگر نیت نہیں بھری۔ کراچی کے فریئر ہال میں فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہوتے ہی کثیر تعدار میں لوگوں نے شرکت کی۔ فوڈ فیسٹیول کا مقصد شہریوں کو انواع و اقسام کے مزے مزے کے کھانے ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کرنا اور روایتی و غیرروایتی ڈشوں کو فروغ دینا ہے۔ خوبصورت لائٹوں اور پرکشش ماحول میں فوڈ فیسٹیول لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔فیسٹیول میں موسیقی کی مدھر دھنوں نے بھی لوگوں کے دل جیت لیے۔ پرکیف ماحول میں خوش ذائقہ کھانے کھا کر لوگوں نے خوب خوشی کا اظہار کیا۔فوڈ فیسٹیول میں پاکستانی کھانوں کے ساتھ ساتھ کانٹی نینٹل، چائینیز، باربی کیو، سی فوڈ اور عربی ڈشیں بھی رکھی گئی ہیں۔ لذیذ اور چٹخارے دار کھانے کھا کر نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی بہت خوش ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد خوش آئند ہے۔