23 فروری ، 2014
لاہور…جمعیت علمائے پاکستان نے تیسری مرتبہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کو جے یو پی کا بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیالاہور میں ہونے والے پارٹی انتخابات میں جمعیت علمائے پاکستان کے کارکنوں نے تیسری مرتبہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کو بلامقابلہ صدرمنتخب کرلیا، جن دیگر عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ان میں پیرناصر جمیل ہاشمی سنئیر نائب صدر، ڈاکٹرممتاز ہاشمی سیکرٹری جنرل شامل ہیں، اس موقع پر خطاب میں صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ وہ ملک میں قیام امن کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتں بروئے کار لائیں گے