پاکستان
23 فروری ، 2014

بورے والا حادثے میں مرنے والوں کی تدفین کر دی گئی

بورے والا …بوریوالا میں تیزرفتارپولیس بس نے نوبیاہتا جوڑے کی کار کو ٹکر ماردی،المناک حادثے نے دولہا دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 8افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افرادکی تدفین کردی گئی ہے۔جمعہ کے روز فیصل آباد کا دولہا ارشد ،بورے والا سے اپنی دلہن لیکر گیا۔رسم کے مطابق دلہن کے رشتے دار، دوسرے روز دولہا اور دولہن کو لے کر بورے والا روانہ ہوگئے ،کیا پتا تھا کہ یہ سفر آخری ثابت ہوگا،پولیس کی تیز رفتار بس کی ٹکر سے دولہا ارشد، دْلہن پروین اس کا کزن جمیل، اسکی بیوی ، 7سال کا بیٹا فرید،10 سالہ بیٹا کامران اور 18 سالہ بھتیجی ثنا موقع پر ہی دم توڑ گئے ،جبکہ جمیل کی 5 سالہ بیٹی فرزانہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔دلہن پروین اور اسکے رشتے داروں کی نماز جنازہ آبائی علاقے بورے والا میں ادا کرنے کے بعد تدفین کردی گئی جبکہ دولہا محمد ارشد کی نماز جنازہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،حادثے کامقدمہ درج کرکے پولیس وین کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :