پاکستان
23 فروری ، 2014

سنٹرل جیل ملتان میں سیکورٹی وال مکمل، رینجرز بھی تعینات

ملتان …امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر سنٹرل جیل ملتان میں سکیورٹی وال مکمل کرنے کے علاوہ،رینجرز کو بھی تعینات کردیا گیا ہے ،سینٹرل جیل ملتان کے گرد سیکورٹی وال کی تعمیر پر 3 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، سیکورٹی وال کا افتتاح افتتاح صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کیا، اس موقع پر دیگر کئی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا گیا، ان میں قیدیوں سے ملاقات کا شیڈ، اسپتال میں ایکسرے مشین، آپریشن تھیٹراور ڈینٹل یونٹ کا قیام شامل ہے، اس کے علاوہ قیدیوں کے لئے پبلک کال آفس کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا،جس پر 28 لاکھ روپے لاگت آئے گی، صوبائی وزیرجیل چوہدری وحید آرائیں، آئی جی جیل میاں فاروق نزیر اور ڈی آئی جی شوکت فیروز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں :