23 فروری ، 2014
پشاور…طالبان کمیٹی کے رکن اور جماعت اسلامی کے رہنماء پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ رابطے کرنے کے باوجود حکومتی کمیٹی ملاقات نہیں کررہی،شاید انہیں حکومت یا فوج سے اجازت نہیں مل رہی۔ وہ پشاور میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ہم نے رابطہ کیا مگر وہ ملاقات نہیں کررہے ہیں۔