03 اپریل ، 2012
کراچی . . .. کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن میں بنگلہ بازار کے قریب گلی میں بیٹھے ہوئے لٹرکوں پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 20 سالہ الطاف ملک جان بحق اور 2 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں پیش آیا ہے اور جس وقت فائرنگ کی گئی اس وقت علاقے کی بجلی بھی گئی تھی،جس کے سبب ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔