23 فروری ، 2014
اسلام آباد…گورنمنٹ حج ا سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گی لاہور ‘ اسلام آباد پشاور سے حج اخراجات تین لاکھ دو ہزار تین سو اکیاسی جبکہ کراچی ‘ سکھر اور کوئٹہ سے دو لاکھ ستاسی ہزار تین سو اکیاسی روپے ہوں گے- پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر گور نمنٹ حج اسکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی مارچ کے پہلے ہفتے سے شروع ہو گی۔ لاہور ‘ اسلام آباد اور پشاور سے حج واجبات تین لاکھ دو ہزار تین سو اکیاسی (3,02,381)روپے فی کس جبکہ کراچی ‘ سکھر اور کوئٹہ سے دو لاکھ ستاسی ہزار تین سو اکیاسی (287,381) روپے ہوں گے۔ اس کے علاوہ تمام عازمین کو سعودی عرب میں40دن قیام کے دوران روزمرہ اخراجات کے لئے کم از کم 1500ریال کا بندوبست بھی اپنے طور پر ہی کرنا ہوگا۔