دنیا
03 اپریل ، 2012

کیلیفورنیا:کالج میں فائرنگ سے7 افراد ہلاک،3 زخمی

کیلیفورنیا:کالج میں فائرنگ سے7 افراد ہلاک،3 زخمی

کیلیفورنیا.. .. کیلیفورنیاکیایک نجی کالج میں فائرنگ سے7 افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر آکلینڈ کے ایک نجی کالج میں فائرنگ کے واقعہ میں 7 افراد ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ کالج کے کلاس روم میں پیش آیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنیوالے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ فائرنگ کرنیوالا ایشیائی ہے اور اس نے خاکی رنگ کا لباس پہنا ہواہے۔کالج حکام کے مطابق فائرنگ کرنیوالا شخص اسی کالج کا طالبعلم رہ چکا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے فائرنگ کرنیوالا شخص 40 سال کا کورین باشندہ ہے۔

مزید خبریں :