دنیا
03 اپریل ، 2012

ارجنٹینا میں برطانوی سفارتخانے کے سامنے شدید احتجاج اور جھڑپیں

ارجنٹینا میں برطانوی سفارتخانے کے سامنے شدید احتجاج اور جھڑپیں

بیونس آئرس… برطانیہ اور ارجنٹائن فاک لینڈ جنگ کے تیس برس مکمل ہونے پر بیونس آئرس میں برطانوی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا ، جو بعد میں لڑائی کی صورت اختیار کر گیا۔ برطانوی سفارتخانے کے سامنے پر امن احتجاج کرتے مظاہرین نے اچانک گارڈز پر دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد پھینکا اورپتھر برسانا شروع کردیئے۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس اور واٹر کینن کااستعمال کیا۔ مشتعل مظاہرین کو بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے منتشر کیا گیا۔

مزید خبریں :