26 فروری ، 2014
کراچی …کراچی میں ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ مولانا عبدالستار ایدھی کی جانب سے امن ریلی نکالی جارہی ہے،جس کے دوران شہریوں کی جانب سے مالی امداد بھی کی جارہی ہے۔ امن ریلی ایم اے جناح روڈ سے ہوتی ہوئی مزار قائد کے قریب نمائش چورنگی پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوگی،ریلی کی قیادت ویل چیئر پر سوار خود مولانا عبدالستار ایدھی کررہے ہیں۔ ریلی کے دوران ایدھی فاونڈیشن کے رضا کار اور ایمبولینسیں بھی موجود ہیں۔عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ وہ امن کا پیغام لیکر نکلے ہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی اسی کا درس دینا چاہتے ہیں،ریلی کے دوران شہریوں کی جانب سے مالی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔