دنیا
03 اپریل ، 2012

ایکواڈور کی ویزہ پالیسی دہشت گرد سرگرمیاں بڑھنے کا سبب

ایکواڈور کی ویزہ پالیسی دہشت گرد سرگرمیاں بڑھنے کا سبب

کراچی… ایک امریکی میگزین کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی جانب سے غیرملکیوں کے لئے ویزے کی پابندی ختم ہونے سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیا ں بڑھ گئیں۔امریکی میگزین فارن پالیسی نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایکواڈور نے 2008 میں غیر ملکیوں کیلئے ویزہ پابندی ختم کی تھی،جس کے بعد غیر ملکیوں نے وہاں کی شہریت اور پاسپورٹ حاصل کیا۔ایکوڈور کی شہریت کے باعث یہ افراد امریکا بھی آزادانہ آجاسکتے ہیں۔ میگزین کا کہنا ہے کہ پابندی ختم ہونے سے ایشیا ئی ملکوں سمیت دیگر ملکوں سے جرائم پیشہ افراد ایکواڈور پہنچے۔ ایکواڈور پہنچنے والی دہشتگرد تنظیموں میں ممکنہ طور پر القاعدہ بھی ہوسکتی ہے۔اس طرح ایکواڈور نے القاعدہ اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی مدد کی۔انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2010 تک پاکستان سے 518 افراد ایکواڈور پہنچے۔ذرائع کہتے ہیں کہ پاکستان سے ایکواڈور جانے کے لئے پاکستانی افغانستان سے ایران اور پھر وہاں سے وینزویلا کے راستے ایکواڈور پہنچتے ہیں۔

مزید خبریں :