26 فروری ، 2014
اسلام آباد…احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر حاضری سے مستقل استثنا دے دیا، ان کے وکیل فاروق نائیک نے یقین دہانی کرائی کہ عدالت نے جب بلایا حاضر ہوجائیں گے۔ رینٹل پاور کیس کی سماعت جسٹس محمد بشیر نے کی۔ فاروق ایچ نائیک اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل امجد اقبال بھی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران نیب کے گواہ یوسف جویا پر جرح مکمل کی گئی جس کے بعد کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔بعد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فاروق نائیک نے کہا ہے کہ گواہ نے اعتراف کیا کہ ٹیرف سے وزارت پانی و بجلی کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ ٹیرف کا تعین نیپرا کرتی ہے۔