26 فروری ، 2014
فتح اللہ …ایشیا کپ کرکٹ کے دوسرے میچ میں بھارت نے میزبان ملک بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ہوم ٹیم کو شکیب الحسن اور تمیم اقبال کی خدمات حاصل نہیں جبکہ ورات کوہلی بھارتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔بھارتی ٹیم شیکھر دھوان،رویت شرما، ورات کوہلی، امباتی رایوڈو، اجنکیا رہانے، دنیش کارتک، اجے جڈیجا ،روی چندرن ایشوین، بھوونیشور کمار، محمد شامی اور ورون آرون پر مشتمل ہے جبکہ بنگلادیشی ٹیم میں مشفق الرحیم، ناصر حسین،نعیم اسلام، ضیاء الرحمان، سہاگ غازی،مشرفی مرتضیٰ، عبدالرزاق اور روبیل حسین شامل ہیں۔