03 اپریل ، 2012
گلگت … گلگت میں اہل سنت والجماعت کی حکومتی اقدامات کے خلاف شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور دستی بم کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ شہر کی مختلف سڑکوں کو ٹائر جلا کر بلاک کردیا گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارسڑکوں سے غائب ہیں اور مسلح افراد شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کررہے ہیں جس سے لوگوں میں سخت خوف و حراس پھیل گیا ہے،اور نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے،اس دوران نامعلوم افراد نے اتحاد چوک پر دستی بم پھینک دیا جس کے پھٹنے سے ایک راہگیر اور دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔