پاکستان
26 فروری ، 2014

اسلام آباد ہائی کورٹ نے طالبات کو ہاسٹل میں رہنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے طالبات کو ہاسٹل میں رہنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد…اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی یونیورسٹی کی تین طالبات کی ہاسٹل سے بے دخلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ۔اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تینوں طالبات نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے تینوں طالبات کو تین دن میں ہاسٹل کے کمرے خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس نور الحق قریشی نے طالبات کی ہاسٹل سے بے دخلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ تینوں طالبات کو ہاسٹل میں رہنے دیا جائے ۔

مزید خبریں :