26 فروری ، 2014
سنگوٹہ…پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے معاملے پر فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔امیر مقام نے سوات کے علاقے سنگوٹہ میں جلسے سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وزیرستان میں سوات جیسا آپریشن نہیں ہورہا۔صرف ٹارگٹڈکارروائی ہورہی ہے۔حکومتی رٹ تسلیم کرکے ہتھیارپھینکنے والوں سے مذاکرات کئے جائیں گے۔امیر مقام کا کہنا تھا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر فوج اور حکومت میں اختلاف نہیں۔