26 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے میں لیاری میں ایک بار پھر رینجرز کا جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے افشانی گلی میں رینجرز اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ میں ایک ملزم زخمی ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رینجرز اہل کار لیاری میں آپریشن کے لیے داخل ہوئے تو تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔جوابی کارروائی میں ایک زخمی جبکہ دیگر نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے۔