پاکستان
26 فروری ، 2014

خورشیدشاہ نے سیکیورٹی پالیسی کامسودہ پڑھے بغیرتبصرہ کیا،چوہدری نثار

 خورشیدشاہ نے سیکیورٹی پالیسی کامسودہ پڑھے بغیرتبصرہ کیا،چوہدری نثار

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ حیران کن ہے کہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سیکیورٹی پالیسی کا مسودہ پڑھے بغیر تبصرہ کیا، وہ پارٹیاں کنفیوز ہیں جس کے رہنما فیس بک، ٹوئٹر اور ایوان میں متضاد بیانات دیتے ہیں۔ چوہدری نثار سابقہ ادوار میں کئی مرتبہ بڑے بڑے حملے ہوئے اور ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے، ملک کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، ہماری حکومت پر تنقید غیر منطقی ہے۔

مزید خبریں :