پاکستان
26 فروری ، 2014

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران عسکری حکام نے سیاسی قیادت کو شمالی وزیرستان سمیت قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی جبکہ ملکی سلامتی اور طالبان کے متعلق حالیہ حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف کی ملاقات میں قومی داخلی سلامتی پالیسی پر بھی مشاورت کی گئی۔ عسکری اورسیاسی قیادت میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ افغان حکومت آپریشن کو انتخابات ملتوی کرنے کا جواز بنا سکتی ہے۔ عسکری حکام نے سیاسی قیادت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان کو 2ہفتوں میں دہشت گردوں سے پاک کیا جاسکتا ہے، مذاکرات نہ کرنی والے مسلح گروپوں کو الگ کرنے کو اولین ترجیح دی جائے گی، آپریشن کے بعد سوات کی طرح شمالی وزیرستان میں مسلسل فوج تعینات کرنا ہوگی۔ اس موقع پر دہشت گردوں کی خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں پر عسکری اور سیاسی قیادت میں مسلسل مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنزبھی شریک ہوئے۔

مزید خبریں :