03 اپریل ، 2012
لاہور… لاہور کے علاقے کاہنا میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد تین ڈاکووں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ پر کاہنا اسٹاپ کے قریب تین ڈاکووں کو ناکے پر روکنے کا اشارہ کیا گیا جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ایس ایچ او تھانہ کاہنا اسد علی کہنا تھا کہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور ڈاکووٴں کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں ڈاکووٴں کوگرفتار کرلیا گیا،پولیس نے مبینہ ڈاکووٴں کے قبضے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔