پاکستان
27 فروری ، 2014

فوج کو ٹیک اوور کی دعوت دینے پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہو سکتاہے، سعد رفیق

فوج کو ٹیک اوور کی دعوت دینے پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہو سکتاہے، سعد رفیق

اسلام آباد…سینیٹر بابر غوری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف حکومت کی پالیسی واضح نہیں جبکہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ فوج کو ٹیک اوور کی دعوت دینے پر ایم کیو ایم کے خلاف آرٹیکل 6کا مقدمہ قائم ہو سکتا ہے۔جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما بابر غوری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف حکومت کی پالیسی واضح نہیں،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پچھلے 5سالوں میں دہشت گردی کے خلاف کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی جبکہ ہماری حکومت نے یہ پالیسی بنا لی ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فوج کو ٹیک اوور کی دعوت دینے پر ایم کیو ایم کے خلاف آرٹیکل6کا مقدمہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔

مزید خبریں :