پاکستان
27 فروری ، 2014

عدلیہ عوامی مفاد کے معاملات کا از خود نوٹس لیتی رہے گی،چیف جسٹس

عدلیہ عوامی مفاد کے معاملات کا از خود نوٹس لیتی رہے گی،چیف جسٹس

کراچی…چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حاکمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔سندھ ہائیکورٹ بار کے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ عوامی مفاد کے معاملات کا از خود نوٹس لیتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں مقبول فیصلوں سے نہیں بلکہ آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی سے عوام کو متاثر کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں اور عدلیہ کے کردار کے باوجود قانون کی حکمرانی کا مکمل نفاذ اب تک نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں :