پاکستان
27 فروری ، 2014

کراچی یونیورسٹی میں نقل مافیا نے کھلے عام ریٹ مقرر کرکے نقل پیکج متعارف کرادیے

کراچی یونیورسٹی میں نقل مافیا نے کھلے عام ریٹ مقرر کرکے نقل پیکج متعارف کرادیے

کراچی…جامعہ کراچی میں بی کام پرائیویٹ کے امتحانات میں کاپیاں منظم طریقے سے امتحانی مرکز کے باہر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے آ نکھیں بند کر لیں۔ نقل مافیا نے انتظامیہ کی ناک کے نیچے کھلے عام ریٹ مقرر کرکے نقل پیکیج متعارف کرا دئیے۔ جیو کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بی کام پرائیوٹ کے امتحانات کے دوران روزانہ 1300سے 1500کاپیاں امتحانی مرکزسے باہر آتی رہیں۔صرف 20ہزاردیں اورامتحان کے بعد گھربیٹھے جوابی کاپیاں بھریں اور اگررعایت چاہیے توصرف 12ہزار ادا کریں اوریونیورسٹی آکراپنی کاپی حاصل کریں اورجیسے چاہے حل کر لیں ،حد یہ ہے کہ مافیا کی من مانیوں کو کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق نقل مافیا اس بزنس سے روزانہ 2کروڑ روپے کما تا ہے جبکہ 13 امتحانات کے دوران 22کروڑ روپے باآسانی کمائے گئے ہیں نقل مافیا یونیورسٹی ملازمین اورعملہ سے مل کرمن پسند شعبوں میں من پسند امیدواروں کا امتحانی مراکز بنواتی ہے اور اگرتعلقات اچھے ہیں توامتحانی کاپی ایک دن قبل بھی گھرپہنچائی جاسکتی ہے،صرف یہی نہیں یہ کام اتنا منظم انداز میں کیا جارہا ہے کہ امیدوارامتحان کے دوران خالی کاپی چھوڑ کرآجاتاہے پھریہی کاپی امتحان کے بعد باآسانی امیدوار کے گھرپہنچ جاتی ہے۔

مزید خبریں :