پاکستان
03 اپریل ، 2012

شیخوپورہ: زہریلی شراب پینے سے دو افرادہلاک

شیخوپورہ … شیخوپورہ کے علاقے نظام پورہ میں شادی کی تقریب میں زہریلی شراب پینے کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین کوتشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے میں کوٹ عبدالمالک نظام پورہ میں شادی کی تقریب میں امانت،مشتاق، پرنس، یعقوب اور امانت مسیح نے زہریلی شراب پی لی جس سے ان کی حالت بگڑ گئی جس پر انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں امانت اور مشتاق دم توڑ گئے جبکہ دیگر تین افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں علاج کے لئے لاہور کے میو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :