27 فروری ، 2014
کشمور…کشمور میں مضرصحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 10 افرادبے ہوش ہوگئے۔ان میں سے بچی سمیت 4افرادلقمہ اجل بن گئے۔پولیس کے مطابق کشمور کے علاقے بھٹائی کالونی میں عالم مرہٹو نامی شخص کے ہاں رات کا کھانا کھاتے ہی گھرکے10 افراد بے ہوش ہوگئے۔ جنھیں اسپتال لے جایا گیا۔دوران علاج 3 سالہ بچی مہر، خاتون عنبرین اور اس کا شوہر علی نوازموت کے منہ میں چلے گئے۔ پولیس کے مطابق 7 بے ہوش افراد کو پولیس کی سیکیورٹی میں تعلقہ اسپتال تنگوانی اور سول اسپتال جیکب آباد منتقل کیاجارہاتھاکہ راستے میں حبیبہ نامی خاتون بھی دم توڑ گئی۔