03 اپریل ، 2012
ماسکو… روس کے دارالحکومت ماسکو کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 12افراد ہلاک ہوگئے۔ ماسکو کے جنوبی علاقے کی ایک مارکیٹ کے وئیر ہاوٴس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے وہاں کام کرنے والے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایمرجنسی منسٹری کے مطابق ہلاک ہونے والے 12 تارکین وطن ہیں تاہم ان کا کس ملک سے تعلق ہے یہ تاحال معلوم نہ ہوسکا۔