27 فروری ، 2014
کراچی …کراچی میں اورنگی ٹاوٴن تھانے میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ساتھی اے ایس آئی زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن تھانے میں تعینات اے ایس آئی پر ساتھی پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی جس سے اے آیس آئی زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں فائرنگ کا واقعہ اے ایس آئی اور اہلکار کے درمیان بچوں کے جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا۔