03 اپریل ، 2012
لاہور… قصور ،پاکپتن اور جوہر آباد میں بیس گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ قصور میں تاجروں نے ہڑتال کرتے ہوئے تمام پاور لومز اور ٹینریزکو بند کر دیا ہے۔مسلم لیگ نون کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال کی کال پرقصور میں کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم نظر آ رہی ہے جبکہ کوٹ مراد خان اور شہباز چوک میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے وہ معاشی بحران کا شکار ہیں اور انکے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں ۔ دوسری جانب ضلع خوشاب کے صدر مقام جوہرآباد میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرین نے میانوالی روڈ بلاک کر کے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ پاکپتن میں بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔