03 اپریل ، 2012
لاہور… لاہور میں محکمہ جیل خانہ جات کے 95کمانڈوز پاس آوٴٹ ہو گئے ہیں ا س موقع پر پاسنگ آوٴٹ پریڈ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر جیل کانہ جات ملک اقبال چنڑ تھے۔کمانڈو ٹریننگ پوری کرنے والے جیل وارڈرز کے 24 ویں پاسنگ آوٴٹ پریڈ کیمپ جیل لاہور میں منعقد ہوئی۔تربیت پانیوالے 95 کمانڈوز نے اپنی تربیت کے عملی مظاہرے بھی پیش کئے۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک اقبال چنڑ نے پریڈ کا معائنہ کیا جس کے بعد پاس آوٴٹ ہونیو الے اہلکاروں نے مارچ پا سٹ کیا۔تقریب کے اختتام پرمہمان خصوصی نے تربیت کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد پیش کیں۔