کھیل
27 فروری ، 2014

ایشیا کپ،پاکستان کا افغانستان کومیچ جیتنے کیلئے249رنز کا ہدف

ایشیا کپ،پاکستان کا افغانستان کومیچ جیتنے کیلئے249رنز کا ہدف

فتح اللہ…ایشیا کپ میں پاکستان نے عمر اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت افغانستان کو میچ جیتنے کیلئے 249رنز کا ہدف دیا ہے۔فتح اللہ میں جاری میچ میں مصباح الحق ایک بار پھر ٹاس ہارگئے اور افغانستان کے کپتان محمد نبی نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،55 رنز پر پہلی وکٹ گرجانے کے بعد،افغانی بولرز ایک کے بعد ایک پاکستانی بیٹسمین کو پویلین پہنچاتے رہے احمدشہزاد 50 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے،مصباح الحق ،صہیب مقصود اورشاہدآفریدی کے آوٴٹ ہوجانے کے بعد انورعلی اور عمر اکمل نے اسکور 177 رنز تک پہنچایا،انور علی 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے،عمر اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز اسکور کیئے۔افغانستان کی جانب سے سمیع اللہ شنواری،میر وائس اشرف اور دولت زدران نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :