پاکستان
03 اپریل ، 2012

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، خارجہ پالیسی سے متعلق سفارشات پر غور

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، خارجہ پالیسی سے متعلق سفارشات پر غور

اسلام آباد… پارلے منٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ا جلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت جاری ہے ۔ اجلاس میں امریکا، نیٹو سے تعلقات سے متعلق پالیسی سفارشات پر غور کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل پیر کو ہونیو الے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسحاق ڈار اور مہتاب عباسی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجاً شرکت نہیں کی۔ کمیٹی کے چیئرمین رضا ربانی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ انتظامیہ کا معاملہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے ارکان کو اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی صرف ان سفارشات کو نئے سرے سے مرتب کررہی ہے جن پر تحفظات ظاہر کئے گئے تھے۔

مزید خبریں :