27 فروری ، 2014
فتح الله،بنگلہ دیش…پاکستان نے ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں یہاں جمعرات کو افغانستا ن کو 72رنز سے ہراکر پانچ پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں،افغانستان کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 249کے ہدف کے جواب میں 47.2اوورز میں 176رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل خان صاحب عثمان علی اسٹیڈیم ،فتح ا لله میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس افغان ٹیم نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان ٹیم نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں 248رنز بنائے ۔جواب میں افغان ٹیم پاکستانی بولروں کا جم کر مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ، سوائے نور علی زردان44،اصغر ستنیکزئی 40 اورنوروز مینگل 35،کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین قابل ذکر اسکور کرنے میں ناکام رہا۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ3،سعید اجمل 2،عمر گل 2اور شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان کو آج کے میچ میں ایک بونس پوائنٹ بھی ملا ہے۔پاکستان کے عمر اکمل کو انکی شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اب پاکستان کا اگلا میچ روایتی حریف بھارت سے اتوار 2مارچ کو اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔