27 فروری ، 2014
اسلام آباد…راولپنڈی اور اسلام آباد کے کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم پھر سرد ہو گیا۔جڑواں شہروں راول پنڈی اور اسلام آباد سمیت گردو نواح میں آج شام کو گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ بارش سے موسم خوشگوار اور سردی میں اضافہ ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق راول پنڈی اسلام آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بار ش کا یہ سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختوانخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔