27 فروری ، 2014
سرگودھا…اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ لشکر جھنگوی کا اہل سنت والجماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے سرگودھا میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ اہل سنت والجماعت نے طالبان کے حق میں یا مخالفت میں کبھی ریلی نہیں نکالی۔ طالبان اور حکو مت کے درمیا ن نتیجہ خیز اور کا میا ب مذ اکر ا ت ہو نے چاہئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ طالبان کے خلاف آپریشن کی باتیں کررہے وہ کراچی میں آپریشن کے مخالف کیوں ہیں۔