پاکستان
27 فروری ، 2014

خون عطیہ کرنے کی آگہی کیلئے کراچی کے اسکول میں کیمپ

خون عطیہ کرنے کی آگہی کیلئے کراچی کے اسکول میں کیمپ

کراچی …کراچی کے ایک نجی اسکول میں طلباء میں خون عطیہ کرنے کا شعور بیدار کرنے کیلئے کیمپ لگایا گیا جس میں کئی سو طا لب علموں نے خون کا عطیہ دیا۔ کراچی کے نجی اسکول میں خون عطیہ کرنے کا کیمپ ہرسال لگایا جاتا ہے۔ کیمپ میں 17سال اور ا س سے بڑی عمر کے طالبعلم خون کا عطیہ دیتے ہیں جبکہ چھوٹے طالبعلم اپنے بڑوں سے سیکھتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر صحت مند انسان سال میں تین بار خون دے سکتا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ اس کے اپنے خون کی ا سکریننگ بھی ہوجاتی ہے ،جس سے اس کے ایچ آئی وی، ایچ بی ایس، ہیپاٹائی ٹس سی، ملیریا اور دیگر ٹیسٹ ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں :