پاکستان
03 اپریل ، 2012

صدر زرداری 5اپریل کو لاہور آئیں گے

صدر زرداری 5اپریل کو لاہور آئیں گے

لاہور… صدر آصف علی زرداری 5 اپریل کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ پارٹی قائدین کے علاوہ پنجاب کے صنعت کاروں اور تاجروں سے ملاقات کرکے بجلی و گیس کے بحران پر مشاورت بھی کریں گے۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے بعد لاہور آئیں گے۔صدر زرداری گورنر ہاوٴس لاہور میں چار روز تک قیام کریں گے۔ اس دوران وہ پارٹی کے مقامی رہنماوٴں سے ملاقاتیں کریں گے اور پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کے معاملات پر مشاورت کریں گے۔ صدر زرداری سے ملاقات کے لئے پنجاب کے صنعت کاروں اور تاجروں کو دعوت نامے بھجوادیئے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کی پنجاب کے تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

مزید خبریں :