پاکستان
03 اپریل ، 2012

بجلی کا بدترین بحران جاری،شارٹ فال5700میگاواٹ ہوگیا

بجلی کا بدترین بحران جاری،شارٹ فال5700میگاواٹ ہوگیا

لاہور… ملک میں بجلی کابدترین بحران جاری ہے۔متعدد پاورپلانٹس کوتیل اورگیس کی فراہمی نہ ہونے سے بجلی کی پیداوارکم ہوگئی جس سے شارٹ فال پانچ ہزارسات سومیگاواٹ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔پیپکوذرائع کے مطابق پی ایس او نے بھی ادائیگی نہ ہونے پر تیل کی سپلائی نصف کردی ہے اور 33ہزار کی بجائے صرف 15ہزارٹن فرنس آئل دیا جارہاہے۔پیپکوذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوارساڑھے 8ہزار اورڈیمانڈ 14 ہزارتین سومیگاواٹ سے زائد ہے۔شارٹ فال بڑھنے سے لاہور میں ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اورلوگوں کو شدید مشکلات کاسامناہے۔پیپکوحکام کاکہناہے کہ حکومتی دعووں کے باوجود صورتحال بہترنہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :