پاکستان
03 اپریل ، 2012

لیاری میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع،دکانیں کھل گئیں

لیاری میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع،دکانیں کھل گئیں

کراچی… کراچی کے علاقے لیاری میں بدامنی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ دکانیں اور کاروبار بھی کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ آج صبح لیاری کے مختلف علاقوں میں صورتحال کشیدہ رہی اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا نامعلوم افراد نے لی مارکیٹ کے قریب توڑ پھوڑ کی۔ آٹھ چوک سے لی مارکیٹ جانے والے راستے پر ٹائرجلاکراور پتھراوٴ کرکے بند کردیئے تھے تاہم پولیس اور ایف سی کی تعیناتی کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے اور معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں ، گزشتہ کئی دن لیاری میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا، گزشتہ روز فائرنگ کے واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے جن کی تدفین کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :