پاکستان
28 فروری ، 2014

طالبان سے مذاکرات پر ہمیشہ اتفاق رائے رہا،جنگ پر نہیں ، فضل الرحمن

طالبان سے مذاکرات پر ہمیشہ اتفاق رائے رہا،جنگ پر نہیں ، فضل الرحمن

اسلام آباد…جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے اس لیے ان کے وزرا نے وفاقی کابینہ کے گذشتہ اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات پر ہمیشہ اتفاق رائے رہا ہے لیکن جنگ پرکبھی بھی اتفاق نہیں ہوا ، پرویز مشرف نے بھی جنگ اور آپریشن کے لیے اتفاق رائے کی بڑی کوشش کی تھی ،انہوں نے کہاکہ چودھری نثار ان کے ساتھ کھڑے ہوکر جنگ کیخلاف باتیں کرتے تھے ، کرسی پر بیٹھ کر ہر آدمی ایک ہی ڈائیلاگ بولنے لگتا ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ وہ حکومتی اتحادی ہیں اس لیے احتیاط سے بات کرنا پڑتی ہے ۔

مزید خبریں :