پاکستان
28 فروری ، 2014

پشاور: سوڑیزئی بالا میں فائرنگ،3 افرا د ہلاک

پشاور: سوڑیزئی بالا میں فائرنگ،3 افرا د ہلاک

پشاور… پشاور کے نواحی علاقہ سوڑیزئی بالا میں فائرنگ کے تبادلہ سے تین افرا دمارے گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں سوڑیزئی بالا میں چچا زاد بھائیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیاگیا ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ جائیداد کے تنازعہ پر کی گئی۔ ایک مقتول کی شناخت الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :