پاکستان
28 فروری ، 2014

کراچی:ناگن چورنگی پر رینجرزکی مبینہ فائرنگ،شوہرجاں بحق،بیوی زخمی،علاقے میں کشیدگی

کراچی:ناگن چورنگی پر رینجرزکی مبینہ فائرنگ،شوہرجاں بحق،بیوی زخمی،علاقے میں کشیدگی

کراچی…کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ناگن چورنگی پر رینجرز کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔ ایس ایس پی سنٹرل مقدس حیدر کے مطابق ناگن چورنگی پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی آپس میں لڑ رہے تھے۔ رینجرز اہلکاروں نے ڈاکہ زنی کا واقعہ سمجھ کر ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں میاں جاں بحق اور بیوی زخمی ہو گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ مشتعل مظاہرین ناگن چورنگی پر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ علاقے میں کاروبار اور دکانیں بند کرا دی گئی ہیں۔مشتعل افراد نے پولیس اور رینجرز اہل کاروں پر پتھراوٴ کیا جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ناگن چورنگی پر پہنچ گئی۔

مزید خبریں :