پاکستان
28 فروری ، 2014

کراچی :ناظم آباد میں فائرنگ، متحدہ قومی موومنٹ کے 2 کارکن جاں بحق

کراچی :ناظم آباد میں فائرنگ، متحدہ قومی موومنٹ کے 2 کارکن جاں بحق

کراچی…کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کے 2 کارکن جاں بحق ہو گئے۔ ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب واقع مسجد کے باہر نا معلوم ملزمان نے اس وقت فائرنگ کر دی جب نمازی جمعے کی نماز ادا کر کے باہر نکل رہے تھے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حامد خان اور محمد خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ایم کیو ایم ناظم آباد سیکٹر کے کارکن تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کاروبار اور دکانیں بند ہو گئیں۔ متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما بابر غوری نے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے کارکنوں کے قتل کا نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں جہادی عناصر ملوث ہیں۔

مزید خبریں :