28 فروری ، 2014
ملتان…جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمشید دستی کے الزامات کے بعد قومی اسمبلی کا بچا کچا وقار بھی ختم ہوگیا۔ جماعت اسلامی کے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملتان میں دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جمشید دستی جو ثبوت دیں، قومی اسمبلی کے اسپیکر کی ذمے داری ہے بغیر دباوٴ تحقیقات کریں۔ ان کاکہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قومی سلامتی کی جو پالیسی پیش کی گئی اس پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت نہیں کی گئی، انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں علامہ تقی ہادی اور تبلیغی جماعت کے کارکنوں کے قتل کی مذمت بھی کی۔