پاکستان
28 فروری ، 2014

پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی کا اعلان خوش آئند ہے، برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی کا اعلان خوش آئند ہے، برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد…برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی کا اعلان خوش آئند ہے، شمالی وزیرستان سے متعلق تبصرہ نہیں کروں گا۔ فلپ بارٹن نے برطانوی ہائی کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ حکومت ِ پاکستان نے کرنا ہے، برطانیہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، 2015ء تک پاک برطانیہ تجارت کا حجم 3ارب پاوٴنڈ تک ہوجائے گا برطانوی ہائی کمشنرکا مزید کہنا تھا کہ تعلیم، تجارت اور سیکیورٹی میں تعاون کا ایجنڈا لے کر پاکستان آیا ہوں، تینوں شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

مزید خبریں :